ڈھاکا (جیوڈیسک) بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرا ون ڈے 47 رنز سے ہرا دیا۔ تین میچوں کی سیریز مہمان بھارتیوں نے اپنے نام کر لی۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ون ڈے بارش سے متاثر ہوا۔ محدود اوور کے میچ میں بھارت نے ٹوٹل کو ایک سو پنانچ تک پہنچایا۔
کپتان سریش رائنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی طرف سے ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے تسکین احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں بنگلا دیش کے 9 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ 106 رنز کا بھارتی ہدف بنگلا دیشی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن فتح ہو گئی ہے۔