بھارت کو شکست، نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن

New Zealand

New Zealand

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیم نیوزی لینڈ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے۔ بھارت کو انہی کی سر زمین پر سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ چالیس رنز سے ہرا کر کیویز دوبارہ رینکنگ میں نمبر ون ہو گئے ہیں۔

سرفہرست دونوں ٹیموں کے ایک سو چوبیس پوائنٹس برابر ہیں لیکن بلیک کیپس کو کم میچز میں زیادہ اچھی کارکردگی کا بونس ملا۔

سیریز کا فیصلہ کن معرکہ بھارت نے اگر جیت لیا تو مہمان نیوزی لینڈ ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو جائے گی۔