بھارت: پٹنا میں زہر خوانی کے واقعے میں 23 بچے جان بحق

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں زہر خوانی کے باعث متاثر ہونے والے بچوں کی وارڈ میں افراتفری پھیل گئی۔ والدیں بچوں کو اسپتال سے باہر لے آئے ۔ بھارت کے شہر پٹنا کے پرائمری اسکول میں زہر خوانی کے واقعے میں تئیس بچے جان بحق ہوئے جبکہ متاثر ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بچوں کی وارڈ میں اچانک دھوان بھر گیا۔ جس کے بعد وارڈ میں افراتفری پھیل گئی اور والدین نے بچوں کو اسپتال سے باہر منتقل کرنا شروع کردیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ دھواں بجلی کی تار میں آگ لگنے سے ہوا۔ پولیس جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ واقعہ غلطی سے پیش آیا یہ کسی سازش کے تحت کھانے میں زہر ملائی گئی۔