پاکستانی (جیوڈیسک) کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھونے لگا ہے اور کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی دفتر خارجی نے حالیہ واقعات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی فوج نے راولا کوٹ، بٹل، مدار، ڈونگا، بجوات، گھمیر اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پاک فوج نے جب منہ توڑ جواب دیا تو بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے باعث سرحدی علاقوں کے مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
فاضلکا سیکٹر میں رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چند روز کے دوران بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
دفتر خارجہ نے واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن پر سیز فائر قائم رکھنا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔ دونوں ممالک کو تنا کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیاسی اور فوجی چینلز استعمال کرنے چاہئیں۔