بھارت : بہار میں سیلاب سے 160 افراد ہلاک 54 لاکھ افراد بے گھر

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں رواں سال بارشوں اور سیلاب سے 160 افراد ہلاک جبکہ 5.4 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے کے مطابق رواں سال بارشوں اور سیلاب سے ریاست بہار کے 20 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

جبکہ ان اضلاع میں 160 افراد ہلاک اور 5.4 ملین بے گھر ہوئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے افراد کو جنگی بنیادوں پر امداد فراہم کی گئی جبکہ متاثرین کی معاونت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔