بھارت: بہار میں غیرشادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
Posted on December 25, 2013 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
India Bihar
بہار (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع میں پنچایت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگا دی۔
ضلع Champaran میں لڑکیاں موبائل فون نہیں استعمال کر سکیں گی اور پنچایت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
فیصلہ گاؤں کے تمام مردوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اس سے پہلے بہار کے ضلع اورنگ آباد میں بھی لڑکیوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com