مہارشٹرا (جیوڈیسک) نام نہاد بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے پٹیل کے چیلے نے نجی عقوبت خانے میں علاقے کے نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی کا چیلا ہاکی سے نوجوانوں کو وحشیانہ طور پر پیٹتا دکھائی دیتا ہے۔ نوجوانوں کو ننگا کھڑا کر کے ان کے ہاتھوں میں کیلیں ٹھونکی گئیں۔ اوپر سے ہاکی مار مار کر ان کے ہاتھ توڑ دئیے گئے۔
انسانیت سوز سلوک کی فوٹیج دیکھ کر بھارتیوں کے سرشرم سے جھک گئے۔ پولیس حکام نے ویڈیو نشر ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حسب روایت بھانڈا پھوٹنے پر بی جے پی رہنما نے اس چیلے کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا ہے جو الیکشن مہم میں ان کا دایاں بازو تھا۔