لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کا سرحد پار سے دہشتگردی کا بھارتی الزام مسترد۔ گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکام کو کھری کھری سنا دیں۔
ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ بھارت نے سرحد پار سے دہشتگردی کا الزام لگا کر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اس موقع پر عبدالباسط نے بھارتی احتجاج کو سختی سے مسترد کر دیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے خبردار کیا بھارت پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کرے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بھی ختم کی جائے۔
بھارت میں کسی بھی واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنا نئی دلی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔ واضح رہے بھارت نے سرحد پار مداخلت کے بے بنیاد الزام پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔