بھارت: کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک، سات لاپتہ ہو گئے

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں دریا کی سیر کے لئے آنے والوں کی کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے۔

واقعہ ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جب ایک سو بیس افراد کشتی پر سوار دریا کی سیر کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی اور ڈوب گئی۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ایک سو تین افراد کو بچا لیا تاہم دس افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، انتظامیہ نے لاپتہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔