کراچی (جیوڈیسک) رنچھوڑ لائن میں لکھ پتی چوک پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ کے بانی راء سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔
بھارت اور برطانیہ متحدہ بانی کو پال رہے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ قائد کو اس قوم کے بچوں کی لاشیں چاہیں۔ ہماری متحدہ قائد سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے لڑائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ شہر امن کا گہوارہ بن جائے تو ہمارا مقصد پورا ہو جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر مصطفی کمال نے پرچم کشائی کی جس کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔