بنارس (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 5 افراد نے 13 سال لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے انتہائی تشویشناک حالت میں بس سے دھکا دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک سانحہ مدھیہ پردیش کے ضلع سنگراولی میں اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکی بس میں سوار ہوئی تو اس میں موجود درندہ صفت انسان نے چلتی بس میں نہ صرف اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا بلکہ اپنی درندگی کا مزید ثبوت دیتے ہوئے اسے بس سے ہی نیچے دھکا دے کر فرار ہوگئے، لڑکی کو قریبی سرکاری اسپتال منقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ لڑکی کے ساتھ اس انسانیت سوز حرکت میں کم از کم 5 افراد ملوث تھے۔