ہندوستان: بس کھائی میں گرنے سے 23 افرادہلاک

India

India

شملہ (جیوڈیسک) شمالی ہندوستان میں مسافروں سے بھری ہوئی ایک بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں بس کھائی کے ساتھ ساتھ بہنے والی ندی میں گر گئی ہے۔

حکام اور غوطہ خور مزید ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ہماچل پردیش میں گووند ساگر ندی میں 40 سیٹوں کی بس گری، بس مکمل طور پر مسافروں سے بھری ہوئی تھی اور اس کی چھت پر بھی لوگ سوار تھے۔

مقامی انتظامی افسر نے ذرائر ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک 23 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 14 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر اشوک کمار نے بتایا کہ ریاستی دارالحکومت شملہ سے 100 کلومیٹر دور یہ حادثہ پیس آیا جس میں بس کھائی کے ساتھ ندی میں گرنے کے بعد اس میں ڈوب گئی تھی جس کو نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ ہندوستان میں ہوتے ہیں ، 2012 کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار ٹریفک حادثات پیش آئے۔ موصلات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ ہونے والے حادثات کی وجوہات میں سڑکوں کی تباہ حالی، غیر تربیت یافتہ ڈائیورز کی اکثریت اور غیر محتاط ڈرائیونگ سرفہرست ہے۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے حالیہ دنوں میں سڑکوں پر سفر محفوظ بنانے کے لیے قانون سازی کی کوشش تو کی ہے مگر اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔