اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا یا ان کے خاندان کا بھارت میں کوئی کاروبار ہے نہ بھارت سے باہر کسی بھارتی صنعت کار کے ساتھ پارٹنر شپ ہے۔
حسین نوازشریف نے اعتراف کیا کہ ان کے سعودی عرب کے ساتھ کاروباری مراسم ہیں لیکن یہ مراسم حکومت پاکستان کی پالیسی پراثرانداز نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 25 دسمبر کو نریندرمودی کی رائے ونڈ آمد کے موقع پر وہاں بھارتی صنعت کار ساجن جندل موجود نہیں تھے۔
حسین نواز نے عمران خان کے الزامات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں کمائی گئی رقم سے برطانیہ میں جائیداد خریدی۔