نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں بچوں کی خرید و فروخت کیلئے قائم غیر قانونی منڈیوں کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے کیا۔
بھارت کی ایڈیشنل سیشن جج کا منی لانے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے گود لینے کی منڈی میں نومولود آلو، ٹماٹر اور پیاز کی طرح بک رہے ہیں، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کیلئے کوئی قانون ہی نہیں جو بچوں کے اس طرح کے ظالمانہ استعمال کو روک سکے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے بہت سے ممالک میں بچوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور ایسے گود لینے کے افرد کو روکنے کیلئے قانون متعارف کرائے گئے ہیں۔