نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی سابق سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت ابھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم کے ایلچی کی حیثیت سے بھارت جانے والے کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان یا کسی بھی نیوٹرل مقام پر پاکستان سے کھیلے کو تیار نہیں۔
شہر یار خان نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہوں گے بھارت ہی نہیں کوئی بھی ٹیم یہاں آکر نہیں کھیلے گی۔ سابق سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو کچھ عرصہ قبل پاکستان کا ایلچی بنا کر بھارت بھیجا گیا تھاتاہم ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔