بھارت : گائے کا گوشت پکانے کے الزام میں 4 کشمیری طلبہ پر تشدد

Strike

Strike

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کی ایک یونیورسٹی میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ کو گائے کی گوشت پکانے کےالزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کشمیری طلبا کو ہی حراست میں لے لیا۔

یہ واقعہ چٹور گڑھ کی ایک یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں چار کشمیری طالب علموں کو ہاسٹل میں گائے کا گوشت پکانے کےالزام پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے ملزموں کو پکڑنے کے بجائے کشمیریوں طالب علموں کو ہی یونیورسٹی کا امن خراب کرنے پر حراست میں لے لیا۔ تاہم فرانزک رپورٹ میں گائے کے گوشت کی تصدیق نہ ہونے پر طالب علموں کو رہا کر دیا گیا۔

راجستھان میں گائے کو ذبح کرنے اور گوشت کھانے پر پابندی ہے۔