نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے قبرستانوں پر غیر قانونی قبضے اور جگہ کا دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مزید جگہ بھی مختص نہیں کی جا رہی اورنہ ہی کسی کو قبر پختہ بنانے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے باعث مسلمانوں میں احساس محرومی بڑھنے لگا ہے۔
گذشتہ 40 سال کے دوران بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے لیکن قبرستان کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے، ایک وقت تھا جب اس شہر میں 500 سے زیادہ قبرستان ہوا کرتے تھے لیکن صحافی افروز عالم ساحل کے مطابق آج ان کی تعداد ایک چوتھائی بھی نہیں رہ گئی ہے۔