بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹی 20 لیگ میں فیصل آباد وولفز شامل

Champions T-20

Champions T-20

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی سرزمین پر ہونے والی چیمپئنز ٹی 20 لیگ کے جاری نئے شیڈول میں فیصل آباد وولفز بھی شامل ہے۔ سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

جس کے مطابق پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولفز بھی شامل ہے۔ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث فیصل آباد وولفز کی شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب حیدر آباد کے ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث ایونٹ کی میزبانی احمد آباد کو دیئے جانے کا امکان ہے۔