اتر پردیش (جیوڈیسک) دادری کے بعد بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے’’مین پوری‘‘ میں بھی گائے ذبح کئے جانے کی افواہ کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ۔
واقعہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر’’ مین پور ی‘‘ میں پیش آیا ،جہاں مشتعل ہجوم نے دو افراد کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں گھیر لیا اور شدید تشددکانشانہ بنایا ۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 21افراد گرفتار کر لئے گئے۔ چند روز قبل نئی دلی کے قریبی علاقے دادری میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کاگوشت کھانے کے شبہ میں 50 سالہ مسلمان محمد اخلاق کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔