بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

India,

India,

رائے پور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتی وارا میں پیش آیا جہاں ماؤ باغیوں نے نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی ایک وین کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار 7 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وین کئی فٹ ہوا میں اچھل پڑی اور اس کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے جب کہ اس کے نتیجے میں 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی وسطی ریاستوں میں ماؤ باغی حکومت کی بعض پالیسیوں کے خلاف بر سرِ پیکار ہیں اور پولیس اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں اب تک متعدد ماؤ باغی مارے جاچکے ہیں۔