بھارت،بچی سے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

India Child Rap

India Child Rap

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔پانچ سالہ ننھی بچی کو نئی دلی کے علاقے گاندھی نگر میں درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے خلاف ہزاروں شہری کولکتہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔متاثرہ بچی کو دلی کے ایک ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بچی سے زیادتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔