بھارت (جیوڈیسک) بھارتی بنگال کے ایک گاں میں بچوں کو پولیوکے قطروں کی جگہ ہیپا ٹائٹس بی کے انجکشن پلا دیئے گئے۔ غلط دوا کے استعمال سے ایک سو چودہ بچوں کی حالت بگڑ گئی۔
مغربی بنگال کے ضلع ہوگھلے میں پولیو ٹیم میں شامل چودہ سالہ لڑکے کی غلطی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ہیپا ٹائٹس کے انجکشن پینے سے سو سے زائد بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں آرام باغ ہسپتال منتقل کیا گیا۔