بھارت سے بچوں کا سیریل کلر گرفتار

Arrest

Arrest

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کیا اوردوران تفتیش اس نے 14سے زائد جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے ڈپٹی کمشنر کرم جیت سنگھ نے کہاہے کہ روند کمار کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا ،سنگھ نے بتایا کہ 24 سالہ مزدور سے اس وقت اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں جب گزشتہ سال اسی طرح کے کیس میں اسے ضمانت پر رہائی کا معاملہ سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے رویندر کمار کو صرف چھ سالہ بچی کے ساتھ تشدد اور قتل کے حوالے سے گرفتار کیا تھا تاہم یہ پیشرفت سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اسی طرح کے 14 مختلف کیسز میں ملوث رہا ہے۔