بھارت چین سرحدی تنازع، تعاون کے نئے معاہدے پر کام جاری

Salman Khurshid

Salman Khurshid

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تعاون کے ایک نئے معاہدے پر کام جاری ہے۔نئی دہلی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تعاون کے ایک نئے معاہدے پر کام جاری ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے چین اور بھارت کے مابین لداخ کے سرحدی تنازع کے حل کیلئے بیجنگ سے اپنے دورہ کی واپسی پر کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات نہیں ہونے چاہیں اور یہ کہ ایسے معاملات دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی بہتری کی راہ میں حائل نہیں ہونگے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارت اور چین کے خصوصی نمائندے چند ماہ میں ملاقات کرینگے اور سرحدوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ قبل سرحدی دفاعی تعاون کے معاہدے کی تجویز دی تھی اور ہم نے اپنی کچھ تجاویز دی ہیں۔

چینی فوجیوں کے بھارتی علاقوں میں 19 کلومیٹر اندر آنے کے حالیہ دراندازی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے کوئی پوسٹ مارٹم نہیں کیا اور نہ ہی جوابی الزام تراشی کی ہے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ 1954 کے بعد اس بار پہلی بار ہوا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم ایک سال میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم ایک سال میں دونوں ملکوں کے دورہ کر رہے ہیں۔