ممبئی بھارت اور چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ چین کی شمالی مشرقی بندرگاہ ہائی ہی بدترین سیلاب کی لپیٹ میں ہے جہاں سیلاب نے گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔چین اور روس کی سرحد پر واقعہ ہائی ہی بندرگاہ کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سڑکیں، گھر اور مارکیٹیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہیں۔مقامی دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، طوفانی ہواں کے باعث صورتحال اور بھی خراب ہو گئی ہے۔