بھارت: کلورین گیس کے اخراج سے 41 افراد کی حالت غیر، ہسپتال داخل

Chlorine Gas

Chlorine Gas

بھوپال (جیوڈیسک) بھارت کے وسطی شہر بھوپال میں مبینہ طور پر ایک کیمیکل فیکٹری سے کلورین گیس کے اخراج کے نتیجے میں کم از کم اکتالیس افراد بیمار پڑ گئے۔

حالت نازک ہے، ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ یہ واقعہ بھوپال سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریزن ضلع کے صنعتی علاقے میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری کے ملازمین نے سانس لینے میں دشواری اور الٹیوں کی شکایت کی، جس پر انہیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔ تین افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔