نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوب میں واقع شاہین باغ کے جوار میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل مظاہرین کا شہریت قانون کے خلاف دھرنا 15 دن سے زائد عرصے سے جاری ہے۔
خواتین نے دھرنے کا آغاز 15 دسمبر کو نئی دہلی کی جامعہ ملّیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے احتجاجی مظاہروں کے خلاف پولیس کی سخت مداخلت کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر 2014 سے قبل بھارت میں داخل ہونے والے مہاجرین کو شہریت کا حق دینے لیکن مسلمان مہاجرین کو اس سے باہر رکھنے سے متعلق قانون کے خلاف 9 دسمبر سے ملک کے مختلف صوبوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔