بھارتی شہر چندی گڑھ میں کشمیری طلبا کالج سے بے دخل

Srinagar Students

Srinagar Students

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ایک کالج میں زیر تعلیم مختلف کورسز کرنے والے 50 سے زائد کشمیری طلبا نے ادارے کی طرف سے انھیں بے دخل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کالج انتظامیہ نے طلبا کو بھارتی حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کے وعدوں کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے بے دخل کیا ہے، کشمیری طلبا بھارتی وزیراعظم کی خصوصی اسکالر شپ اسکیم کے تحت رقوم کے اجرا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

طلبا نے چندی گڑھ سے سرینگر میں اخباری نمائندوں کو فون پر بتایا کہ انھیں اسکیم کے تحت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کیمپس اور ہوسٹل سے بے دخل کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ بھی انھیں کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی۔