بھارت کے شہر حیدرآباد میں عظیم الشان سیدنا غوث الاعظم جیلانی سرکار کانفرنس کا انعقاد

Conference

Conference

فیصل آباد : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے نیشنل کوارڈینیٹر انڈیا انجینئر محمد عمران نقشبندی نے کہا کہ اولیاء اللہ (فقرا،مومن مقربین ) راہ حق دکھاتے ہیں، دور حاضر میں ابوالفیض، مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار انبیاء کرام ،فقرا اور اولیاء اللہ کے فیوض وبرکات سے اقوام عالم کو فیض یاب فرما رہے ہیں، جس طرح انبیاء کرام نے گمراہ لوگوں کوراہ حق بتایا اوردکھایا بھی ،اسی طرح ان کے وارثین فقرااوراولیاء اللہ نے اس فریضے کوبحسن خوبی سرانجام دیا اورتاقیامت دیتے رہیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے بھارت کے پرانے شہر حیدرآباد کے علاقے وادی مصطفی میں منعقدہ عظیم الشان ”سیدنا غوث الاعظم جیلانی کانفرنس ”میںصدارتی خطاب میں کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ میرے مرشد کریم سخی سلطان صدیقی لاثانی سرکارکا1993سے تمام انسانیت کیلئے یہ اعلان عام ہے کہ ”کسی بھی مذہب اورمسلک سے تعلق رکھنے والاشخص صرف ایک ماہ اس فقیر(صدیقی لاثانی سرکار)سے تعلق قائم کرکے دیکھ لے ،اسے راہ حق کی تصدیق ہو جائیگی۔

انشاء اللہ”،اس اعلان عام کی بدولت پاکستان سمیت اقوام عالم بالخصوص ہندوستان سے بھی راہ حق کے سالکین کی کثیر تعداد فیض یاب ہورہی ہے ۔علامہ مولانا حافظ شاہنوازحسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیدنا غوث الاعظم جیلانی تمام ولیوں اورفقراکے سردارہیں،تمام سلاسل طریقت کے اولیاء اورفقراء آپ ہی کی منظوری سے اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں مقبول ومنظورہوتے ہیں اورمخلوق خداکوفیض یاب کرتے ہیں اورتاقیامت کرتے رہیں گے ۔کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا کہ صراط مستقیم صرف اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں (فقرا،اولیاء )سے ہی ملتاہے،یہ توالہامی کتابوںکی سردار،مقدس اوربابرکت کلام قرآن مجید فرقان حمید کی پہلی سورة ،سورة الفاتحہ (باب القرآن )میں خود خالق کائنات نے بیان فرماکراس کی تصدیق فرمادی ہے۔راہ حق کے سالکین کاتعلق خواہ کسی بھی مذہب،مسلک،علاقہ یا جماعت سے ہو،انہیںصراط مستقیم فقرا(مومن مقربین ،وارث الانبیاء )ہستیوں سے ہی ملتاہے ،ایسی برگزیدہ ہستیوں کی سنگت ،نسبت اختیار کرنیوالے دنیاوآخرت کی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ان محبوب بندوں کی نسبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔آمین۔قرآن مجید فرقان حمید کے بابرکت کلام سے کانفرنس کاآغازکیاگیا،نقابت کے فرائض حافظ وقاری محمد منصورعالم نقشبندی نے سرانجام دئیے۔بارگاہ رسالت مآب ۖ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت لاثانی نعت وکلام کونسل کے تربیت یافتہ ثناخواں پیر بھائیوں(محمد محسن نقشبندی،محمد عرفان نقشبندی،منصورعالم نقشبندی اورمحمد غوث نقشبندی )نے حاصل کی،کانفرنس کے منتظمین میں محمد معین نقشبندی،محمد سبحان نقشبندی،محمد متین نقشبندی،شیخ احمد نقشبندی سمیت وادی مصطفی کے تنظیمی کارکنان بھی شامل تھے ۔خواتین کیلئے پردے کے علیحدہ وسیع اورشاندارانتظامات کئے گئے تھے ۔ شرکاء کیلئے لنگر شریف کے بہترین انتظامات کئے گئے ،حلقے کی طرف سے کانفرنس کے کامیاب انعقاد اورشاندارانتظامات پر لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشن کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔