ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں ہونے والے فیشن شو میں بالی وڈ ایکٹریس جینیلا ڈی سوزا کی موجودگی نے شو کے رنگوں کو مزید دلکش بنا دیا۔ فیشن شو میں شریک ماڈلز نے دیسی کے ساتھ ساتھ بدیسی ملبوسات بھی زیب تن کیے۔
روبی، ایمرلڈ اور دیگر قیمتی پتھروں سے تیار کردہ جیولری پہنے ماڈلز کی تیاری نے فیشن کی دنیا کو نئے آہنگ سے روشناس کرایا۔ بالی وڈ ایکٹریس جنیلا ڈی سوزا رہیں شو اسٹوپر جن کی ریمپ پر آمد نے فیشن شو کو چار چاند لگا دیے۔