لکھنو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں چریڑ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھ دھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔