نئی دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی 21 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ بھارت میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔بھارت میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک جاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 283 نشستیں حاصل کرلی ہیں، دوسری جانب نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ملک کے اچھے دن بالاخر آگئے ہیں۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق اب تک کے نتائج میں بے جی پی 283 نشستیں حاصل کر چکی ہے جبکہ دیگر متعدد حلقوں میں بھی اسے سبقت حاصل ہے۔ دوسری جانب احمد آباد میں ایک جلسے سے خطاب میں متوقع بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے اپنی جیت کو بھارت کی جیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا وہ ترقی کے اس سفر میں تمام شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی، مجھے صرف دس برس درکار ہیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ لوگوں کی اکثریت نے ترقی کے وعدوں پر ووٹ دیے ہیں۔