بھارت: عام آدمی پارٹی نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

Common Man Party

Common Man Party

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت دلی کی حکومت جیتنے والی عام آدمی پارٹی نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی نے ستر رکنی اسمبلی میں سینتیس ووٹ حاصل کئے۔ عام آدمی پارٹی کے اٹھائیس ارکان ہیں لیکن کانگریس کے آٹھ اراکین نے بھی اس کی حمایت کی۔ اعتماد کے ووٹ کے لئے سیکرٹ بیلٹ کی بجائے کھڑے ہو کر حمائت کا اظہار کیا گیا۔

مخالفت میں صرف بی جے پی کے ارکان کھڑے ہوئے جس کے بعد اسپیکر نے اعلان کیا کہ حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

اپنی تقریر میں کیجریوال نے کہا بدعنوانی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا سیاست بدعنوانی کی نذر ہو چکی ہے اور وہ نظام کو بدلنے آئے ہیں۔