بھارت: عام آدمی پارٹی کا نئی دہلی میں حکومت بنانے کا اعلان

 Common Man Party

Common Man Party

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ دنوں ریاستی انتخابات میں دلی سے ایک نئی جماعت عام آدمی پارٹی ابھر کر سامنے آئی۔

جس نے انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کے بعد سب سے زیادہ 24 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی دہلی کے نئے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال بنیں گے، ارون نے دہلی کی وزیراعلی شیلا دکشٹ کو شکست دی تھی۔ وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب 26 دسمبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔