بھارتی صدر نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو ‘بہادر لڑکی’ کا خطاب دیا

Mukher jee

Mukher jee

بھارت (جیوڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں چھ افراد کی اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو صدر پرناب مکھرجی نے بہادر لڑکی کاخطاب دیا۔دارالحکومت میں ہوئی ایک تقریب میں صدر نے “رانی لکشمی بائی” ایوارڈ تئیس سالہ لڑکی کی والدہ کو پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مکھرجی نے کہا وہ بھارت کی لڑکیوں کی بہادری کی مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا اسکی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ لڑکی کو گزشتہ برس دسمبر میں چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا کر باہر پھینک دیا گیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔