بھارت میں کونگو بخار نے 7 افراد کی جان لے لی

Ahmedabad

Ahmedabad

احمد آباد (جیوڈیسک) بھارت میں کونگو بخار نے 7 افراد کی جان لے لی۔ بھارتی ریاست گجرات میں کونگو بخار میں مبتلا 7 افراد ہلاک گئے، جبکہ 4 مزید افراد میں اس بخار کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ جان لیوا وائرس 1944 میں پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔

کونگو وائرس گھریلوں جانوروں کے جسم پر پلنے والے کیڑوں سے انسانوں جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مرض کی علامات میں سر درد، تیز بخار، جوڑوں میں اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے قریبی گاوں اور اضلاع سے خون کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جنہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔