نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کانگریس کے رہنماوٴں نے انتخابات میں اپنی شکست کا ملبہ جاپان کی اشتہاری ایجنسی پر ڈال دیا،جس نے انتخابات میں پارٹی کیلئے اشتہاری مہم چلائی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے جاپانی اشتہاری ایجنسی کی خدمات تقریباً 6 سو کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں اوران کے بنیادی مقاصد میں شامل تھا کہ وہ راہول گاندھی کو نو جوان اور کرشماتی لیڈر کے روپ میں پیش کریں۔
لیکن کانگریس کی یہ مہم بی جے پی کی اشتہاری مہم کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ۔کانگریس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اشتہاری ایجنسی کو شکست کی ذمہ داری سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ایجنسی نے اشتہارات پر غیر معمولی منافع لیا۔
اشتہاری ایجنسی کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام کام شفاف طریقے سے انجام دیے گئے۔