نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے افسر شاہی کے درج اول کے فضائی سفر، فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام اور گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے حالیہ بچت اقدامات کا مقصد حکومت کی آپریشنل صلاحیتوں کو قائم رکھتے ہوئے مالی توازن لانا ہے۔
افسران کو ہر ممکن طور پر فرسٹ کلاس فضائی سفر کرنے سے روکا گیا ہے، حکومت کے بچت کے حوالے سے مزید اقدامات میں سرکاری نوکریوں پر پابندی اور کاروں کی خریداری پر تقریباً مکمل پابندی ہو گی۔
اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ جہاں ممکن ہو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کی جائیں۔