بھارت کی کنٹرول لائن پرخلاف ورزیاں امن کا سلسلہ روک رہی ہیں، دفتر خارجہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پرخلاف ورزیاں امن کے سلسلے کو روک رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی، جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پر سخت تشویش ہے۔ بھارتی گولہ باری سیکیپٹن سرفراز شہید اور ایک جوان زخمی ہوا۔ ایوان کیپٹن سرفراز کو مادر وطن کا دفاع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کنٹرول لائن پر واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں، بھارت کو اپنا احتجاج رکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان کے عوام اور قیادت اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش خطے کی بہتری کے لیے ہے۔ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔