راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے آج راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موری گاؤں کا رہائشی ستر سالہ ولی محمد زخمی ہو گیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے بھارت اس سے پہلے بھی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔