بھارت ، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے، سردار عتیق

Sardar Atiq

Sardar Atiq

میرپور(جیوڈیسک) میرپور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد کا کہنا ہے کہ بھارت بڑا ملک ہے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے سردار عتیق کا کہنا تھا کہ کشمیری لائن آف کنٹرول پر اپنا جانی اور مالی نقصان صرف اس لیے برداشت کر رہے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پر امن اور سیاسی حل نکالا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو اس سے کوئی زور آزمائی نہیں کرنی چاہیے۔