بھارت نے متنازعہ علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو شرمندگی کا سامنا کرے گا: چین

India Controversy

India Controversy

بیجنگ (جیوڈیسک) بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام سے فوجیں نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، چین نے بھارت کو خبردار کر دیا۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈوکلام سے فوجیں بلانے تک مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

سکم کی سرحد پر کشیدگی، چین نے بھارت کو خبردار کر دیا۔ چین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا نے کہا ہے کہ جب تک بھارت سرحدی علاقے ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس وقت تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی ہے۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔