بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد پیش کر دی۔
اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
گوتھم گھمبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں اکشے کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گوتھم گھمبیر فاؤنڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔
اکشے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکار کے ایک مداح نے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اکشے کو انڈیا کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات کی بڑھتی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بالی وڈ کی مشہور شخصیات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔