بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں یومیہ بنیادوں پر نئے کورونا کیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن یہ تعداد اب بھی دو لاکھ سے کہیں زیادہ ہے۔ منگل کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ایک دن میں ملک میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز ریکارڈ کیے گیے۔
حکام کے مطابق مزید 1761 لوگ چل بسے، جس کے بعد بھارت میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ اسی ہزار پانچ سو تیس ہو گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ملک میں جاری ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے ملک کے تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔ تاہم ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کی شکایات ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کروڑوں کی تعداد میں مزید ٹیکے کہاں سے آئیں گے۔