ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کووِڈ انیس کی وجہ سے ریکارڈ ہلاکتوں کے تناظر میں جنوبی بھارتی ریاست تمل ناڈو نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتیں ریکارڈ چار ہزار ایک سو ستاسی رہیں جب کہ نئے انفکیشنز کی تعداد بھی چار لاکھ ایک ہزار اٹھہتر ریکارڈ کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ تمل ناڈو میں پیر کے روز سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
جب کہ اس دوران دکانیں اور دیگر ضروری کاروباری مراکز ہفتے اور اتوار کے روز کھولے جائیں گے۔ اس سے قبل تمل ناڈو کی ہمسایہ ریاست کرنٹانک بھی نقل و حمل پر پابندی میں چوبیس مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔