نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے جبکہ حکومت میں تبدیلی نئی دہلی، بھوٹان تعلقات کی گرمجوشی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔ بھوٹانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے جائینگے۔
بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ اگر بھارت ترقی کریگا یقیناً اس کا براہ راست اسکے ہمسایہ ممالک پر بھی اثر پڑیگا۔ بھارت میں استحکام اور ترقی بھوٹان جیسے ہمسایہ ممالک بھی بہترین مفاد میں ہے۔ بھوٹان اور بھارت کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور موجودہ بھارتی حکومت بھی ان تعلقات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔