سورت (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کی ایک عدالت نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک رفیق الیاس بھائی نامی ایک شخص کو تین سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عدالتی فیصلہ سناتے ہوئے جج کا کہنا تھا کہ گائے کے بارے میں ہندو کمیونٹی میں مذہبی جذبات پائے جاتے ہیں۔ لہذا اس طرح کے جرم سے معاشرے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ مجرم کو دی جانے والی سزا سے معاشرے میں مثال قائم ہو گی۔ تاکہ لوگ اس جرم سے باز رہیں۔
جج کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ وکیل صفائی کا موقف ہے کہ عدالت کو اس معاملے میں رحم دکھانا چاہیے کیونکہ مجرم کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سورت کے نواحی گاؤں دیودا سے تعلق رکھنے والے رفیق الاس بھائی نامی اس شخص کو 2014ء گرفتار کیا گیا تھا۔
علاقے میں گائے کا تحفظ کرنے والے گروپ کے ارکان نے رفیق کے قبضہ سے 20 کلو گوشت بھی برآمد کیا تھا۔