ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے ستارے گردش میں ہیں، شیواراماکرشنن کی تقرری کو چیلنج کرنے کا معاملہ بی سی سی آئی کو اتنا ناگوار گزرا کہ انہوں نے چیمپینز ٹرافی کا بائی کاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔ امپائر ریفریل کا معاملہ ہویا کرکٹ میں نئی جدت کا بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک ہی رونا ہوتا ہے،ہم نہیں مانتے ”۔ایسا ہی کچھ چیمپینز ٹرافی سے قبل بھی ہو اہے۔
بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو دھمکی دی ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کردیں گے معاملہ کچھ یوں ہے کہ کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹم مے کی جگہ بھارت نے سابق کرکٹر شیوا راماکرشنن کو کمیٹی میں کھلاڑیوں کا نمائندہ بنادیا۔ ٹیم مے نے اس اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جس پر آئی سی سی کو اعتراض نہیں لیکن اعتراض ہے تو بھارتی کرکٹ بورڈ کو اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ معاملہ ایتھیکس کمیٹی کے پاس گیا تو وہ چیمپینز ٹرافی میں اپنی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹم مے کا موقف ہے کہ بھارتی بورڈ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے یہ الیکشن جیتا ہے ، لیکن بھارتی بورڈ معاملے کو دبانے کے لئے ایک بار پھر آئی سی سی کو بلیک میل کررہا ہے۔