کلکتہ (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جگ موہن ڈالمیا کو دل کی تکلیف کے باعث کلکتہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ آنجہانی جگ موہن ڈالمیا کی عمر 75 برس تھے۔
جگ موہن ڈالمیا 1997ء سے 2000ء تک آئی سی سی کی صدارت کر چکے تھے جبکہ 2005 میں بھی وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کے عہدے کے لئے امیدوارنامزد ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے جگ موہن ڈالمیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔