لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ کھیلناچاہیے مگر قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ انھوںنے کہا کہ میں نے بگ تھری کے سامنے جو موقف اپنایا تھا وہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی آواز تھی۔
بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریزنہ کھیلی تو کون ذمے دار ہو گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تو تب اس کے ذخائر 4 ارب روپے کے تھے، جسے 5 ارب پر چھوڑا، بے جا اخراجات نہ ہوں تو پی سی بی دیوالیہ نہیں ہو گا تاہم یہاں 10 ،12 ہزار روپے والے ملازمین نکالے جارہے ہیں جبکہ لاکھوں روپے والے رکھے جارہے ہیں۔
نجم سیٹھی دبئی سے لایا ہوا بیگ کھولیں گے تو پتہ چلے گا کہ وہ پاکستان کیلیے کیا کیا تحفے لائے ہیں؟ انھوں نے بہرحال پتے کی بات کردی ہے کہ حکومت بھارت سے بہتر تعلقات چاہتی ہے۔